• news

ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو دو ماہ مکمل، ختم قرآن کا اہتمام

ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو دو ماہ مکمل، ختم قرآن کا اہتمام

پشاور (این این آئی) تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈرون حملوں کیخلاف جاری دھرنے کو دو ماہ مکمل ہو گئے، دھرنا آج تیسرے مہینے میں داخل ہو جائے گا۔ منگل کو دھرنے کے 60ویں روز انصاف یوتھ ونگ ضلع پشاور نے ضلعی صدر سجاد بنگش کی قیادت میں دھرنا دیا بابائے دھرنا فیاض خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملک میں امن کے قیام اور شہداءکی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن پاک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے دھرنے میں شرکت کی اور ملک میں امن کے قیام اور بدامنی کے واقعات میں شہید ہونیوالے عوام، فورسز اور میڈیاسمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہداءکی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن پاک کا اہتمام بھی کیا گیا۔شرکاءنے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
تحریک انصاف دھرنا

ای پیپر-دی نیشن