فیروزہ: مخبری کے شبہ میں مخالفین کی فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، 15 زخمی
فیروزہ: مخبری کے شبہ میں مخالفین کی فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، 15 زخمی
فیروزہ(این این آئی)مخبری کے شبہ پر مخالفین نے گولیاں مار کر دوسگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولین کے دو بھائیوں سمیت پندرہ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دو شدید زخمیوں کو حالت تشویش ناک ہونے پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان بھجوا دیا گیا۔موضع کنڈانی کی بستی ڈیرہ آرائیاں میں مخبری کے شبہ میں 15 سے زائد مسلح افراد نے محمد ندیم آرائیں کے گھر دھاوا بول دیا۔ سرکل پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق فیروز ہ کے نواحی موضع کنڈانی کی بستی ڈیرہ آرائیاں میں مخبری کے شبہ میں 15 سے زائد مسلح افراد نے محمد ندیم آرائیں کے گھر دھاوا بول دیا،اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے باہر سڑک پر گھسیٹتے ہوئے لے آئے، ملزموں کو شبہ تھا کہ ان کے عزیز عبدالستارکے گھر پر پولیس چھاپے میں مخبری ندیم نے کی تھی۔ ندیم آرائیں کے شور پر اس کے قریبی عزیز اور ہمسائے بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزموں سے ندیم کو چھڑوانے کی کوشش کی۔ اسی دوران دونوں پارٹیوں میں جھگڑا ہو گیا۔ ملزموں نے شدید فائرنگ کر دی ،جس کے نیتجہ میں عبدالصمد اور مشتاق احمد دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
فیروزہ/ فائرنگ