2013ءمیں 27 ڈرون حملے، 193 افراد مارے گئے، 4 عام شہری شامل
2013ءمیں 27 ڈرون حملے، 193 افراد مارے گئے، 4 عام شہری شامل
لندن (آئی اےن پی) پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ سال امریکی ڈرون طیاروںکے27 حملوں مےں 193 افراد مارے گئے جس مےں چار عام شہری تھے، 2004 سے پاکستان میں 381 ڈرون حملوں میں 416 سے لے کر951 شہری مارے گئے۔ برطانوی ادارے بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم نے ڈرون حملوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملوں میں چار شہری جاں بحق ہوئے جبکہ باقی ماندہ تمام افراد عسکریت پسند تھے۔ امریکی حکومت نے ڈرون حملوں کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں جبکہ پاکستانی حکومت کی فراہم کردہ رپورٹ غیر متوازن ہے۔ ادارے کے سربراہ کے مطابق اسکروٹنی میں اضافہ اور سیاسی دباو¿ کے باعث ڈرون حملوں میں کمی شہریوں کی موت کی تعداد میں کمی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود یمن میں صورت حال یکسر برعکس ہے جہاں ڈرون حملوں میں گزشتہ برس ستائیس کے قریب شہری مارے گئے۔ مرنے والے کل افراد کی تعداد ننانوے کے قریب ہے۔
ڈرون حملے/ رپورٹ