شریف برادران نے بہت عزت دی اصل مسئلہ نیشنل فرنٹ سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے:ممتازبھٹو
شریف برادران نے بہت عزت دی اصل مسئلہ نیشنل فرنٹ سے معاہدے کی خلاف ورزی ہے:ممتازبھٹو
لاڑکانہ(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو نے وزیر اعظم نواز شریف سے اختلافات کے باعث (ن) لیگ میں شامل ہونے والے سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنماﺅں کے پارٹی عہدے چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیں بہت عزت دی ‘ اصل مسئلہ سندھ نیشنل فرنٹ سے معاہدے کی خلاف ورزی اور پیپلوں سے ستائے عوام کی داد رسی نہ ہونا ہے‘ (ن) لیگ کی حکومت نے پی پی پی کی کرپشن کے کڑے احتساب کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا‘ سندھ بالخصوص لاڑکانہ کے عوام (ن) لیگی حکومت کی طرف سے وعدے پورے نہ کرنے پر سخت ناراض ہیں۔ منگل کو اپنے آبائی گاﺅں میر پور بھٹو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہا کہ ہم شخصی طو رپر ان کے شکر گزار رہیں گے لیکن سندھ نیشنل فرنٹ سے کئے گئے وعدوں کے پورا نہ ہونے اور کرپٹ عناصر کیخلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام اب بہت زیادہ ناراض ہیں اور ہمارے پاس ان کی ناراضگی کا کوئی جواب نہیں۔
ممتاز بھٹو