• news
  • image

الیکشن کمشن کا خیبرپی کے میں بائیو میٹرک سسٹم پر تحفظات کا اظہار

الیکشن کمشن کا خیبرپی کے میں بائیو میٹرک سسٹم پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بائیو میٹرک سسٹم پر کرانے کیلئے تحفظات کا اظہار کردیا اور ہدایت کی کہ الیکشن کمشن کے تحفظات کو فوراً دور کیا جائے۔ الیکشن کمشن نے موقف ظاہر کیا ہے صوبہ خیبرپی کے میں بارہ لاکھ ایسے ووٹرز موجود ہیں جن کے انگوٹھوں کے نشانات کے ریکارڈ نادرا کے دفاتر میں موجود نہیں ہیں اور پچاس ہزار سے زائد تربیت یافتہ افراد کا اسٹاف درکار ہوگا جو کہ بائیومیٹرک سسٹم چلائے گا اس کے علاوہ اس پر ڈیڑھ ارب خرچ ہوگا تو پھر سارا انتخابی عمل ناکام ہوجائے گا اس حوالے سے الیکشن کمشن نے نادرا اور خیبر پی کے حکومت کو تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اگلے اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پی کے اور الیکشن کمشن کے حکام فیصلہ کریں گے کہ خیبر پی کے میں بائیومیٹرک سسٹم کا استعمال کیا جائے یا پھر نہیں۔
الیکشن کمشن/بائیو میٹرک

epaper

ای پیپر-دی نیشن