میری حکومت ہوتی تو کارروائی کر کے دہشت گردوں کو ختم کر دیتا: پرویز مشرف
میری حکومت ہوتی تو کارروائی کر کے دہشت گردوں کو ختم کر دیتا: پرویز مشرف
اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کراچی میں پولیو ٹیموں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری حکومت ہوتی تو ہم دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں ختم کر دیتے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس فیس بک اور ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے کراچی میں پولیو رضا کاروں پر حملے اور جانی نقصان کی خبر سن کر انتہائی صدمہ پہنچا۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔
پرویز مشرف