افغانستان سے نیٹو فورسز کا انخلاء جاری ، مزید 6ٹرک طورخم کے راستے کراچی روانہ
خیبرایجنسی (آئی این پی ) افغانستان سے نیٹو اور ایساف فورسز کا انخلاء جاری ، فوجی سازوسامان سے لدھے مزید 6ٹرک طورخم کے راستے کراچی روانہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں برسرپیکار نیٹو فورسز کے فوجی سازوسامان سے لدے مزید 6ٹرک طورخم کے راستے کراچی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔طورخم میں نجی کسٹم کلیئرنگ ایجنسی کے مطابق جب سے امریکی حکام نے افغانستان سے انخلاء کا عندیہ دیا ہے تو تب سے پاکستان افغانستان سرحد طورخم کے راستے نیٹو اور ایساف فورسز کا انخلاء وقفے وقفے سے جاری ہے اور اب تک 200 کے قریب نیٹو کے فوجی سازوسامان سے بھرے کنٹینرز طورخم سرحد کے ذریعے پاک افغان شاہراہ کے راستے کراچی واپس جا چکے ہیں جہاں سے اس سامان کو واپس اتحادی ممالک تک پہنچایا جائیگا۔