امریکہ نے مسلمانوں کیلئے دوغلا معیار اپنا رکھا ہے: سید مشاہد حسین
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے ٹویٹر پر میں امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ امریکہ کا مسلمانوں کیلئے دوغلا معیار ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں مشاہد نے کہا مجھ سے سوال کیا گیا امریکہ میں فوجی بغاوت کیوں نہیں ہوتی ؟ اس کے جواب میں انہوں نے شہرہ آفاق لطیفہ شیئر کیا ’’امریکہ میں فوجی بغاوت نہ ہونے کی وجہ واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے کا نہ ہونا ہے‘‘۔ ایک دوسرے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا بی بی سی ٹیلیویژن کے ایک ٹاک شو میں ایک بھارتی جنرل پھٹ پڑا کہ آپ کا ایٹم بم اسلامی بم ہے۔ میں نے جواب دیا مجھے نہیں معلوم بموں کے بھی مذہب ہوتے ہیں۔ کیا انڈیا کا بم ’’سبزی خور بم‘‘ ہے۔ امریکہ کشمیر اور فلسطین کے حق خودارادیت کو ایک دوسرے انداز میں دیکھتا ہے جبکہ مشرقی تیمور اور سوڈان میں حق خودارادیت دلوانے کیلئے جارحانہ انداز اپنایا گیا ہے۔