29مصری ،7امارتی شہریوں کو اخوان المسلون سے روابط کے الزام میں5 برس قید
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی عدالت نے مصری اور اماراتی شہریوں کومصری جماعت اخوان المسلون کے ساتھ روابط کے الزام میں پانچ سال تک کی قیدکی سزا سنا دی ۔ 22مصریوں اورسات اماراتی شہریوں کو فوری طورپر جیل بھیج دیا ،بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں کو جیلوں میں الگ الگ رکھنے کا حکم دیاگیا ہے تاکہ یہ گروپ کی شکل اختیار کرکے کسی دوسرے قیدی پر حملہ آور نہ ہوسکیں۔