لوٹ مار کا انکشاف، سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، پراپرٹی سیل
اسلام آباد(آئی این پی) علاقہ مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے ایف آئی اے کی تحویل میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا‘ سابق چیئرمین کی پراپرٹی ایف آئی اے نے سیل کردی‘ اکائونٹ منجمد کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ سابق چیئرمین سی ڈی اے کو کروڑوں کے بنگلے اور اراضی کی خریدو فروخت پر ایف آئی اے ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔