تھائی لینڈ میں مظاہروں کے بعد دو ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ
بنکاک(این این آئی‘ نوائے وقت نیوز)تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد دوما ہ کے لیے ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،وزیراعظم ینگ شناوترانے کہاہے کہ ملک میں انتخابات مقرررہ وقت پر دوفروری کوہوں گے ،انتخابات کو ملتویٰ کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔