قائمہ کمیٹی مواصلات نے اسلام آباد‘ لاہور موٹروے کی تعمیر نو کا منصوبہ رکوا دیا
اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے اسلام آباد‘ لاہور موٹروے کی تعمیر نو کا منصوبہ رکوا دیا‘ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایم ٹو کی عمر 20 سال تھی جبکہ وزارت مواصلات اور این ایچ اے حکام نے ایف ڈبلیو او کی ملی بھگت سے وزیراعظم نواز شریف کو غلط بریفنگ دی کہ ایم ٹو کی عمر پندرہ سال تھی اور موٹروے (250) کلومیٹر کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری بھی لے لی‘ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایم ٹو کا پہلے سکڈ ٹیسٹ کرواکر رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔