ای او بی آئی کرپشن سکینڈل، ایف آئی اے نے رپورٹ تیار کرلی 27جنوری کو پیش کرنے کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی ) کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مفصل رپورٹ تیار کر لی ہے جو27 جنوری کو عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے اس رپورٹ میں تمام تر معاملات بارے تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ مسترد کر دی تھی۔