صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت پر عوام کو تشویش ہے :کرزئی
کابل(این این آئی)افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے صدارتی انتخابات میں بیرونی مداخلت کا سد باب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پانچ اپریل کے صدارتی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت پر عوام کو گہری تشویش لاحق ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو افغان صدارتی محل کے میڈیا سیل سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ انہوں نے پولیس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ اگر پانچ اپریل کے انتخابات میں بیرونی مداخلت نہ ہو تو یہ انتخابات گذشتہ الیکشن سے کہیں بہتر ہوں گے۔