مسلمانوں نے گستاخانہ خیالی تصویر شائع کرنیوالے بھارتی اخبار کو معافی پر مجبور کر دیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست اڑیسہ کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کے ذریعے توہین رسالت کے مرتکب جریدے کو غیر مشروط معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔ امت کے مطابق روزنامہ ’’سماج‘‘ نے خیالی تصویر کی اشاعت پر معذرت سے انکار کر دیا تھا۔ ریاست کے شہروں بھونبی شیور، بالاسور چوٹک اور کیلا میں احتجاجی مظاہروں کے بعد گھٹنے ٹیک دیئے اور اسلامی مواد علماء سے مشاورت کے بعد شائع کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔