• news

شام کے بحران کافوجی حل نہیں، سیاسی حل مشاورت سے ممکن ہو گا:پاکستان

نیویارک+ مونٹرکس (نمائندہ خصوصی+ اے ایف پی +آن لائن)پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ تمام فریقین کی باہمی مشاورت کے بغیرشام کے بحران کاسیاسی حل ممکن نہیں  اور یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل بھی نہیں ہے ، ادھر شام کے صوبہ حلب میں جسرالحج کے مقام پر بس اڈے کے قریب بمباری سے بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے۔ جنگی جرائم کے سابق ججوں نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں بغاوت کے آغاز سے لیکر اب تک گیارہ ہزار افراد کو پھانسی دی گئی۔ ادھر امریکی حکام اور شامی قومی اتحادنے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت واپس لینے کا خیرمقدم  کیا ہے۔ یہ جنیوا کے قریب مونٹرو نامی قصبے میں آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ ادھر جنیوا مذاکرات میں شرکت کیلئے شامی افسر کو لیکر جانے والے طیارے نے ایتھنز میں لینڈنگ کی حکام نے ایندھن دینے سے انکار کر دیا اور طیارہ تین گھنٹے ایئر پورٹ پر کھڑا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن