• news

ون ڈے سیریز‘ بھارت کو مسلسل دوسری شکست‘ پہلی پوزیشن سے بھی محروم‘ نیوزی لینڈ 15 رنز سے کامیاب

ہیملٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت مسلسل دوسرے میچ میں شکست کے باعت آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔کوہلی اور کپتان دھونی کی تمام تر کوششیں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے نہ بچا سکیں۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری طرف بھارت جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی مسلسل شکست سے دوچار ہے۔ہنیوزی لینڈنے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا۔پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کا کافی عمل دخل رہا، کیویز نے42 اوورز میں 271 رنزسکورکیے، ولیمسن نے77، راس ٹیلر نے57 رنزبنائے۔کوری اینڈرسن نے17 گیندوں پر44 رنزسکورکیے، مارٹن گپٹل نے بھی 44 رنزبنائے۔ شرما نے بھارت کی طرف سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو41اعشاریہ تین اوورمیں293 رنزکا ٹارگٹ ملا، بھارتی ٹیم9 وکٹ پر277 رنزبنا سکی۔ بھارت کو ہدف حاصل کرنے میں ابھی 11 رن چاہیے تھے اور تین گیندیں باقی تھیں جب بارش نے آ لیا اور میچ ختم کر دیا گیا۔ اْس وقت بھارت کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور محمد شامی اور ایشانت شرما کریز پر تھے۔بھارت کے اوپنر شیکھر دھون اور روہت شرما بھارت کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ شیکھر دھون 21 اور روہت شرما 20 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔  ویرات کوہلی نے78 اورکپتان دھونی نے56رنزسکوکیے۔ٹم ساؤتھی نے چاراورکوری اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔نیپیئر میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن