• news
  • image

توہین عدالت کی درخواست پر شاہد خاقان عباسی کی کل طلبی

توہین عدالت کی درخواست پر شاہد خاقان عباسی کی کل طلبی

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو 24 جنوری کو طلب کر لیا۔ بدھ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار اسلام آباد ہائیکورٹ کو قراردیا۔ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہو سکتی ہے، تضحیک نہیں کی جاسکتی جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ نوٹس کی تعمیل کے باوجود کوئی پیش کیوں نہیں ہوا؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس سے متعلق کوئی ہدایات نہیں ملی۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو24 جنوری کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔
شاہد خاقان/ طلبی

epaper

ای پیپر-دی نیشن