• news

58 کارپوریشنوں، خودمختار اداروں کے سربراہوں کا تقرر، وزیراعظم کمشن سے مشاورت کرینگے

58 کارپوریشنوں، خودمختار اداروں کے سربراہوں کا تقرر، وزیراعظم کمشن سے مشاورت کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے 58 خودمختار اداروں اور کارپوریشنوںکے سربراہوں کے تقرر کے معاملے پر اعلی اختیاراتی کمیشن سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمشن کے سربراہ عبدالرﺅف چودھری اتوار 26 جنوری کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران 28 اداروں کے سربراہوں کے تقرر کا اختیار کمیشن سے واپس لینے کے معاملے پر کمیشن کی رائے لینے کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت اہم 58 اداروں کے سربراہوں کے تقرر کیلئے ٹیکس محتسب عبدالرﺅف چودھری کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی کمیشن قائم کیا تھا جس نے مختلف اداروں کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے اداروں کے سربراہوں کے انٹرویو کئے۔ انکے تقرر کی سمری وزیراعظم کو بھیجی گئی تاہم اس دوران وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت پٹرولیم نے اس دوران سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور کمیشن کو خط لکھ کر یہ موقف اختیار کیا کہ ان وزارتوں کے ماتحت ذیلی اداروں کے سربراہوں کا تقرر قانون کے مطابق انکے بورڈ کرتے ہیں لہٰذا یہ اختیار کمیشن سے واپس لیا جائے جس پر وزیراعظم نے پی آئی اے‘ سٹیل ملز‘ او جی ڈی سی سمیت 28 اہم اداروں کے سربراہوں کے تقرر کا اختیار کمیشن سے واپس لیکر متعلقہ وزارتوں کے حوالے کردیا۔ اس حوالے سے میڈیا میں ہونیوالی تنقید کے بعد وزیراعظم نے کمیشن سے بھی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
58 سربراہ

ای پیپر-دی نیشن