پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں میں برطانیہ، امریکہ سرفہرست، خلیجی ممالک نہ ہونے کے برابر
پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں میں برطانیہ، امریکہ سرفہرست، خلیجی ممالک نہ ہونے کے برابر
لاہور (اے پی پی) پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں امریکہ اور برطانیہ سرفہرست رہے جبکہ خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستان میں نہ ہونے کے برابر سرمایہ کاری کی گئی۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کل 23کروڑ 95 لاکھ ڈالر اور برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے 25کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کل952.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جن میں سے 536.5 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے نکال کر لے گئے اور اس وقت کل غیر ملکی سرمایہ کاری 416 ملین ڈالر کے قریب ہے۔ جنوری 2014ءمیں اب تک سکرا اکاﺅنٹ کے تحت کراچی سٹاک مارکیٹ میں 6کروڑ10لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ 4کروڑ92لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکال لی گئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی اور انڈیکس کا 27ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ اس وقت دنیا کی سٹاک مارکیٹوں میں سب سے زیادہ پ±رکشش اور منافع دینے والی کراچی سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ رواں سال کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
سرمایہ کاری