• news

ایران جانیوالے زائرین کیلئے کراچی سے چاہ بہار تک فیری سروس شروع کی جائے: وزیراعلیٰ بلوچستان

ایران جانیوالے زائرین کیلئے کراچی سے چاہ بہار تک فیری سروس شروع کی جائے: وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ایران جانے والے زائرین کیلئے کراچی سے چاہ بہار تک فیری سروس شروع کی جائے۔ مشرف کا ٹرائل ضرور اور بلوچستان میں ہونا چاہئے، عدلیہ جو بھی سزا دیگی ہم حمایت کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کراچی سے چاہ بہار تک فیری سروس محفوظ اور سستی ہوگی اسلئے ایران جانیوالے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کی جائے۔ فیری سروس زیادہ محفوظ ہے اور زائرین ایک دن میں پہنچ جایا کریں گے۔ بلوچ کبھی مذہبی انتہاپسندی پر یقین نہیں رکھتا تھا مگر گزشتہ 30 سال کی جہادی پالیسی نے بلوچ کو متاثر کیا۔ میں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ آپ اس روڈ کو تبدیل کریں ہم زائرین کو جتنا بھی تحفظ دینے کی کوشش کریں انہیں تحفظ نہیں دے سکتے۔ ہم فیری سروس کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ 6،7 ماہ سے ہم نے دہشت گردوں کیخلاف اچھی خاصی کامیابی حاصل کی ہے، اس کوشش میں ہمارے ڈی آئی جی اور پولیس والے بھی مارے گئے۔ کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے، دہشت گردی پر وزیراعظم بھی پریشان ہیں، ملاقات کے دوران میں نے انہیں کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف آپکے ساتھ ہیں آپ ضرور کچھ کریں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی مگر میں اس مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان

ای پیپر-دی نیشن