• news
  • image

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کے دوہرے معیار پر تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کے دوہرے معیار پر تنقید

لندن (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ کے دوہرے معیارکو تنقدکا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں تنظیم نے گوانتانامو بے کی جیل کو برقراررکھنے پر شدید تنقید کی ہے۔تنظیم نے کہاہے کہ اس جیل میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں اورقیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے،اگر اس طرح کی جیل دنیا کے کسی اورملک میں ہوتی تو امریکہ اس کی مذمت میں سب سے آگے ہوتا۔تنظیم کے امریکی پروگرام کی ڈائریکٹرایریکا گویراروساس نے بتایا کہ امریکہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے دوہرامعیارترک کرنا ہوگا۔انہوں نے گوانتانامو جیل میں قیدیوں پر تشدد اوران کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے سلسلے کو فوری طورپر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔تنظیم نے امریکی صدر بارک اوباما پر بھی تنقید کی ہے جنہوں نے 2009میں اس جیل کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔
ایمنسٹی / تنقید

epaper

ای پیپر-دی نیشن