امن مذاکرات میں کامیابی کیلئے دونوں طرف سے سیزفائر کیا جائے: حافظ سعید
امن مذاکرات میں کامیابی کیلئے دونوں طرف سے سیزفائر کیا جائے: حافظ سعید
لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ثناءنیوز) جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امن مذاکرات میں کامیابی کے لیے دونوں جانب سے طاقت کے استعمال کو فوری بند ہونا چاہئے اور دونوں جانب سے سیزفائر کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات میں سنجیدگی کم اور دکھاوا زیادہ نظر آتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے سیزفائر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ بیرونی قوتیں قوم میں تفریق پیدا کر رہی ہیں۔ طالبان اگر خود کو پاکستان سے منسوب کرتے ہیں تو ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو سمجھیں اور سیزفائر کا اعلان کریں۔ انھوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ شدت پسندانہ کارروائیاں اسلام اور پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہیں۔
حافظ سعید