بھارت کے ساتھ تجارت مساوی بنیادوں پر ہو گی: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ
بھارت کے ساتھ تجارت مساوی بنیادوں پر ہو گی: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت مساوی بنیادوں پر ہو گی۔ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے پیمرا قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ امریکہ سے باہمی سرمایہ کاری کا معاہدہ کچھ تحفظات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے ملکوں میں 2، 2 بنکوں کی شاخیں کھولنے کی جلد خوشخبری سنیں گے۔ بیرون ملک سے آئندہ 5 سال میں 18 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانا چاہتاہوں۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ