• news
  • image

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے: احمد رضا قصوری

پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے: احمد رضا قصوری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ این این آئی) وکیل پرویز مشرف احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ میڈیکل رپورٹ سربمہر لفافے میں رجسٹرار کو پیش کی جائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں مشرف کی بیماری سے متعلق 3 سوالوں کے جوابات دئیے جائیں گے۔ بیماری، بیماری کی شدت اور صحت یابی کیلئے درکار وقت رپورٹ میں بتایا جائیگا۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ وہ میڈیا فرینڈلی ہیں ¾ موجودہ دور میں میڈیا کا کر دار قومی زندگی اور جمہوری اقدار کےلئے اہم ہے، پرویز مشرف کو بھگوڑے کمانڈوکا نام دیکر عالمی سطح پر آرمی کی تحقیر نہ کی جائے۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل میاں رفعت قادری کی طرف سے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ کی ادائیگی کے سلسلے میں شدید احتجاج پر احمد رضا قصوری نے کہاکہ میڈیا کی آزادی کےلئے پرویز مشرف کے ساتھ ملکر کام کیا۔ میڈیا سے کوئی جھگڑا نہیں سوال کر نا میڈیا کا حق ہے مگر ایک سابق کمانڈر کی تذلیل نامناسب ہے۔ انہوںنے کہا کہ الفاظ ذمہ دارانہ ہونا چاہئیں، اس موقع پر نائب صدر بھی موجود تھے ۔
احمد رضا قصوری

epaper

ای پیپر-دی نیشن