• news

قومی اہمیت کے ہر منصوبے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا ہے: وزیر اعلی، سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دئیے

قومی اہمیت کے ہر منصوبے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا ہے: وزیر اعلی، سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دئیے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پرےس کانفرنس کے دوران مےڈےا کے سوالات کے خوشگوار انداز مےں جواب دےئے۔ وزےراعلیٰ نے انتہائی مدلل انداز مےں پنجاب مےں کوئلے سے بجلی کے پلانٹس کی تنصےب کے حوالے سے اقدامات کی تفصےل سے آگاہ کےا اور تمام سوالات کے خود جواب دئےے۔ ملک کو درپےش دو بڑے چےلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انتہا پسندی کے خاتمے کے ساتھ توانائی بحران سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے قوم کو اےک پلےٹ فارم مےں متحد ہونا ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے اےک سوال کے جواب مےں بتاےا کہ گےس کی صورتحال مےں بہتری نظر آرہی ہے۔ پنجاب حکومت نے کئی کارخانوں سے اربوں روپے کی گےس چوری پکڑی ہے۔ توانائی بحران خاتمہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں کہا کہ ہم نے انرجی کی پےداوار کو پبلک سروس قرار دے دےا ہے اور توانائی کے منصوبوں کو دن رات کام کر کے تےزی سے مکمل کےا جائے گا۔ وزےراعلیٰ نے پرےس کانفرنس کے آغاز مےں پرنٹ اور الےکٹرانک مےڈےا کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اللہ تعالی نے مجھے صوبے کی خدمت کے فرےضہ پر متعےن کےا ہے ہمارا ےہ شعار رہا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت اور قومی اہمےت کے ہر بڑے منصوبے کے آغاز پر قومی پرےس کو اعتماد مےں لےا ہے۔
خوشگوار موڈ جواب

ای پیپر-دی نیشن