• news

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن نہیں‘ جوابی کارروائی کی : وفاقی وزیر

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن نہیں‘ جوابی کارروائی کی : وفاقی وزیر

واہ کینٹ (ایجنسیاں) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن نہیں جوابی کارروائی ہو رہی ہے۔ واہ کینٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کرنے کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی کی گئی جو بنوں اور راولپنڈی میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد کی گئی۔ جہاں فوجی جوانوں کا خون بہے گا وہاں جوابی کارروائی بھی ہوگی اور اس کے لئے فورسز کو کسی منظوری کی ضرورت نہیں، کارروائی حکومت کی مشاورت سے کی جا رہی ہے، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ یہ ملک کی سیاسی قیادت اور پاک فوج کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ اس وقت ملک میں عسکریت پسندوں کے 60 کے قریب ذیلی گروپ ہیں، ان میں غیر ملکی عناصر بھی موجود ہیں، حکومت کے چند بڑے عسکریت پسند گروپوں سے مذاکرات کے لئے رابطے ہوئے ہیں، موجودہ حالات کے تحت عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ، اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوجائے گا۔
رانا تنویر

ای پیپر-دی نیشن