ٹکٹوں کی عدم دستیابی، عمرہ کے 34 ہزار عازمین دربدر ہوگئے
کراچی (خصوصی رپورٹ) عمرے کے 34 ہزار عازمین دربدر ہو گئے۔ اُمت رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ویزے جاری کردیئے لیکن ائرلائنوں میں فروری کے اختتام تک ٹکٹ دستیاب نہیں، بڑی تعداد 30 فیصد اضافی رقم دیکر ٹکٹ حاصل کر رہی ہے، ہزاروں کے ویزے منسوخ ہو گئے۔ شہری حامد رضا شاہ نے کہا ٹور آپریٹر ہر سال زائرین کو لوٹتے ہیں۔