• news

قومی سلامتی کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائینگے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ بھای نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری کی جائے گی اور نجکاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں نجکاری کمشن کے حکام نے حکومت کے نجکاری پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کو کیپٹل مارکیٹ میں موجودہ تیزی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ علاوہ ازیں  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے۔ حکومت قومی سلامتی سے متعلق منصوبوں کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد سے فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی اور چیئرمین نجکاری کمشن محمد زبیر سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے۔ محمد زبیر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر سرمایہ کاروں کے مفاد سے فائدہ اٹھایا جائے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن نے وزیر خزانہ کو بریفنگ بھی دی۔

ای پیپر-دی نیشن