• news

خیبر پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال، نادرا نے الیکشن کمشن کو جھنڈی کرا دی، مشینیں خریدنے سے انکار

پشاور (آئی این پی ) خیبر  پی کے میں بائیومیٹرک سسٹم کا استعمال سرخ فیتے کی نذر ہوگیا، نادرا نے الیکشن کمشن کو جھنڈی کرا دی۔ نادرا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن مشینیں خود خریدے۔ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ تو تعطل کا شکار ہے لیکن بائیومیٹرک سسٹم جس کا ڈھنڈورا ایک عرصے سے پیٹا جارہا ہے، اسکا استعمال بھی سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ نادرا نے بائیومیٹرک مشینیں خریدنے سے انکار کر دیا ہے، نادرا نے الیکشن کمشن کو صاف کہہ دیا ہے کہ وہ مشینیں خریدے، نادرا سافٹ ویئرکی انسٹالیشن کے لئے تیار ہے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کے استعمال تک کی تمام ذمہ داری نادرا کو ملنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن