ہم جنس پرستی کی مخالفت نے برطانوی سیاستدان ڈیوڈ سیلوسٹر کو ’’اچھوت‘‘ بنا دیا
کراچی (خصوصی رپورٹ) ہم جنس پرستی کی مخالفت نے برطانوی سیاستدان کو اچھوت بنا دیا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ سلویسٹر نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے پر احتجاجاً حکمران پارٹی چھوڑ دی تھی۔ انڈیپنڈنٹس پارٹی سے بے راہ روی کیخلاف آواز اٹھائی تو بنیادی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ میڈیا بھی مخالفت پر اتر آیا۔ بوڑھا سیاستدان اخلاق باختگی کیخلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے۔