• news

جے یو آئی ف کے وزرا کو ایک ہفتے بعد بھی قلمدان نہیں ملے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے دو نئے وزراء کو ایک ہفتے بعد بھی قلمدان نہیں سونپا گیا۔ جے یو آئی ف نے وزراء کو قلمدان نہ ملنے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کو مواصلات اور ہائوسنگ کی وزارت دینے کی بات ہوئی تھی۔ وزیر اعظم دو اہم وزارتیں جے یو آئی ف کو نہیں دینا چاہتے۔ مولانا فضل الرحمن کی سعودی عرب سے واپسی پر اسحق ڈار سے ملاقات متوقع ہے۔ ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں جے یو آئی ف اور (ن) لیگ کا اتحاد ختم کرانا چاہتی ہیں۔ (ن) لیگ کے ساتھ جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں مل کر چلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن