• news

مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیارنہ ہو سکی 2 روز تک گھر منتقل ہونے کا امکان

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عسکری ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج پرویز مشرف کے آئندہ دو روز میں گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب معتبر ذرائع کے مطابق سابق صدر کی صحت کے بارے میں خصوصی عدالت میں پیش کی جانیوالی رپورٹ تیار نہ کی جا سکی۔  دوسری جانب نیوز ایجنسی آئی این پی نے دعوی کیا ہے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں کہاگیا ہے سابق صدر شدید ذہنی دباؤ  اور دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اس کے علاوہ انہیں کمر اور بازو میں بھی درد کی شکایت ہے، میڈیکل رپورٹ میں مجوزہ علاج کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ آج  بروز جمعہ خصوصی عدالت کے روبرو پیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن