• news

حکومت تمام غیر ریاستی‘ بھٹکے لوگوں کو آئین کے دائرے میں لائے گی: پرویز رشید

 اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، یہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عملداری کو یقینی بنائے، حکومت تمام غیر ریاستی عناصر اور بھٹکے ہوئے افراد کو ملکی قانون اور آئین کے دائرہ کار میں لائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہم نے چھ ماہ کے عرصے میں سکیورٹی پالیسی وضع کی ہے جس پر ماضی میں کام نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کی راہ پر چلنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا ہماری مسلح افواج اور پولیس نے بے گناہ لوگوں کے تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے بم ناکارہ بنانے والی پانچ گاڑیاں خریدی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن