تحریک انصاف کے دھرنے کو 62 روز مکمل ڈرون حملوں میں زخمی ہونیوالوں کی بھی شرکت
تحریک انصاف کے دھرنے کو 62 روز مکمل ڈرون حملوں میں زخمی ہونیوالوں کی بھی شرکت
پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو62 روز پورے ہو گئے ۔دھرنے کے 62ویں روز تحریک انصاف فاٹا نے دھرنا کیمپ میں قبائلی رہنمائوں حاجی اقبال آفریدی،گلداد خان،نذر ناز،ملک دائودشاہد بنگش و دیگر کی قیادت میں ڈیوٹی دی۔ جبکہ ڈرون حملوں میں زخمی ہونیوالے افراد نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔اس موقع پر بابائے دھرنا فیاض خلیل اور اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال بھی موجود رہے۔ شرکاء نے ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ بھی کیا جبکہ ڈرون حملوں میں زخمی ہونیوالے افراد نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے قبل عوام کو مطلع نہ کرنے اور انہیں علاقے سے نکلنے کا موقع نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں فضائی حملے کے دوران مقامی آبادی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے بچے بھی لقمہ اجل بنے۔ یوں محسوس ہوتا ہے مذاکرات کے انعقاد سے قبل امریکہ ڈرون حملے کے ذریعے بات چیت کے پورے عمل کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔