• news
  • image

ایشیا کپ : وزارت خارجہ کا پی سی بی کو ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ

ایشیا کپ : وزارت خارجہ کا پی سی بی کو ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ

لاہور(آئی این پی)بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا ء کپ میں شرکت کا پاکستانی ٹیم کو تاحال گرین سگنل نہیں مل سکا، وزارت خارجہ نے پی سی بی کو ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا ۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ گرین شرٹس ایونٹ میں حصہ لیں، بورڈ میں غیر یقینی کی صورتحال سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ہے۔  ایشیا کپ کا آغاز 25 فروری کو بنگلہ دیش میں ہونا ہے، وہاں عوامی احتجاج کے سبب گذشتہ دنوں صورتحال خاصی کشیدہ رہی،اسی وجہ سے ویسٹ انڈین انڈر 19سائیڈ کو دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا پڑا،ان دنوں وہاں پاکستان مخالف جذبات بھی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں، اسی لئے پی سی بی نے سکیورٹی پر خدشات کا اظہار کیا تھا، چند روز قبل ڈھاکہ میں آئی سی سی کی سکیورٹی میٹنگ میں پاکستانی نمائندے بھی شریک ہوئے، اسکے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ ’’ کسی ملک کو سکیورٹی پر خدشات نہیں ہیں، ایونٹ پروگرام کے مطابق ہوگا‘‘۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ پی سی بی کو مشورہ دے چکی کہ ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجیں، وہاں کے حالات میں پلیئرز کی سکیورٹی کے حوالے سے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن