پاکستان کیخلاف بھارتی فلم پر سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی کا امکان
پاکستان کیخلاف بھارتی فلم پر سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی کا امکان
لاہور (نیشن رپورٹ) پاکستان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا پر مشتمل ایک ہندی فلم جسے حال ہی میں بھارت میں ریلیز کیا گیا ہے، پر پاکستان میں پابندی کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کے ایک افسر نے نیشن کو بتایا ہے کہ پاکستان فلم سنسر بوڈ اس فلم پر پابندی عائد کر دے گا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم میں پاکستان اور پاکستانی فوج کے امیج کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔