• news

اٹک: اوباش نے ڈانس کرنے سے انکار پر خاتون کے بال کاٹ دیئے‘ شدید زخمی کر دیا

اٹک: اوباش نے ڈانس کرنے سے انکار پر خاتون کے بال کاٹ دیئے‘ شدید زخمی کر دیا

اٹک (نیشن رپورٹ) اٹک کے تھانہ انجرا کی حدود میں ایک اوباش نے رقص نہ کرنے پر ایک خاتون کے سر کے بال کاٹ دیئے اور اسے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین نے بتایا کہ اوباش نعیم خان رضیہ  بی بی کے گھر میں گھس گیا اور اسے ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ انکار پر مبینہ مجرم نے خاتون کے بال کاٹ دیئے اور ناک بھی کاٹنے کی کوشش کی جس پر وہ شدید زخمی  ہو گئی۔ رضیہ بی  بی کا خاوند عابدی بخش بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پر معززین علاقہ نے ڈی پی او اٹک سے مقدمہ اندراج کی اپیل کی۔ ڈی پی او اسرار احمد عباسی  نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
بال کاٹ دئیے

ای پیپر-دی نیشن