پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں : بان کی مون
نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں اور ان میں ہونیوالی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں ہونیوالے جانی نقصان پر ہمیں سخت تشویش اور افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ حملے میں ملک میں موذی مرض پولیو کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کو بھی ناکام بنانے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کو دہشتگردی کے جنگ میں مکمل تعاون کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کسی بھی شکل میں ہو ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔