• news

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) نیلم جہلم پاور پراجیکٹ منصوبہ جلد مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے بھارت پاکستانی دریاکا پانی استعمال میں لا رہا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشن کنگا ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیلم جہلم پاور منصوبہ 130 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جانا تھا مگر تاخیر سے یہ لاگت بڑھ کر 276 ارب تک پہنچ گئی جس سے قومی خزانے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کی گئی توپاکستان کو اپنے حصے سے مزید کم پانی ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن