• news

پاکستان کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کے قانون پر نظرثانی کر رہے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امداد کی فراہمی ڈاکٹر شکیل آفریدی سے مشروط کرنے کے بارے میں کانگریس سے منظور کئے گئے قانون پر نظرثانی کی جا رہی ہے‘ پاکستانی حکام ڈاکٹر کو رہا کرکے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مثبت روئیے کا مظاہرہ کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون نائب ترجمان میری ہاریف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی گرفتاری اور اس کیساتھ کیا جانے والا سلوک سراسر ناانصافی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن