• news

گیس چوروں کو سخت سزائیں، آرڈیننس جاری

اسلام آباد (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے گیس چوری پر قابو پانے اور واجبات کی وصولیوں کے حوالے سے آرڈیننس 2014ء جاری کر دیا جس کے تحت گیس چوری اور واجبات کی وصولی کیلئے طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔ چوری گھریلو صارف کو چھ ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ صنعتی یا تجارتی صارف کو قید کی مدت دس سال تک ہو سکتی ہے تاہم پانچ سال سے کم قید کی سزا نہیں ہوگی جبکہ پچاس لاکھ تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ آرڈیننس کے قید و جرمانے کی سزائیں اکٹھے بھی دی جا سکیں گی

ای پیپر-دی نیشن