• news

مولانا شمس الرحٰمن کے بھائی سعید الرحمٰن پر قاتلانہ حملہ، محفوظ رہے

لاہور (نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقہ چوک یتیم خانہ کے قریب نامعلوم مو ٹر سا ئیکل سواروں نے گزشتہ ماہ قتل ہونے والے اہلسنت و الجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ کے بھائی مولانا سعید الرحمان کی کار پر فائرنگ کر دی تاہم مولانا سعید الرحمان معجزانہ محفوظ رہے۔ مولانا سعید الرحمان ٹھوکر نیاز بیگ سے کار پر آرہے تھے، چوک یتیم خانے کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی بڑی تعداد مو قع پر پہنچ گئی۔ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مولانا سعید الرحمن کو مقتول بھائی حافظ شمس الرحمن معاویہ کے کیس کی پیروی سے روکنے کیلئے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن