وزارتوں پر مسلم لیگ (ن) سے کوئی اختلاف نہیں: ترجمان جے یو آئی (ف)
اسلام آباد (آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اور رہنما ء جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحادی کی حیثیت سے مشترکہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوششیں جا ری رکھیں گے۔ اگر عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے تو ماضی کی طرح اقتدار کو ٹھوکر بھی مار سکتے ہیں۔ یہ بات بے بنیاد ہے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وزارتوں پر اختلاف ہے، ایسے بیانات کی تردید کرتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) دفتر سے جاری بیان کے مطابق جان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کیلئے وزارتوں کی ترجیحات کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ تو وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے صوابدید پر ہے کہ وہ جے یو آئی کو کون سی ذمہ داری سونپتے ہیں۔