ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود سے دو افراد کو تحویل میں لے لیا
تفتان (این این آئی) ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود پلر نمبر77اور 78کے در میان پاکستانی باشندوں کو تحویل میں لے لیا باخبر ذرائع کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی حدود تالاب ایریا پلر نمبر 77 اور 78 کے درمیان سے فتح محمد اور یار محمد نامی شخص کو تحویل میں لیکر ایران لے گئے یہ دونوں کلی سٹیشن تفتان کے رہائشی تھی اور پک اپ گاڑی میں مٹی لا رہے تھے ایرانی سکیورٹی فورسز نے پک اپ گاڑی تالاب ایریا میں چھوڑ کردونوں افراد کو تحویل میں لیکر ایران منتقل کر دیا ذرائع نے بتایا کہ ایرانی حکام نے دونوں افراد کو زیرو پوائنٹ پر چھوڑ دیا ہے مگر ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔