سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات منظرعام پر آ گئیں: نجی ٹی وی، ایسے شوشے چھوڑ کر لوگ خود کو بچانا چاہتے ہیں: گیلانی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات منظر عام پر آگئیں۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے بیوروکریٹ گرفتار کرلئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ بیوروکریٹس کو سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔ سبسڈی کے اربوں روپے حاصل کرنے کیلئے نیشنل بنک کو جعلی کلیم بھجوائے گئے۔ مقررہ مراحل طے کرانے کیلئے ایک چارٹرڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ کمپنی کے دو آڈیٹر جنرل اور ایک جعلی ایکسپورٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اس حوالے سے کہا ہے کہ کیمرے کے سامنے آ کر اس سازش میں نہیں پڑنا چاہتا، اس قسم کے شوشے چھوڑ کر لوگ خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔