• news

پنجاب میں گریڈ 18 تا 21 منظور شدہ 140 سیٹیں خالی، افسران کی قلت

لاہور (جاوید اقبال/نیشن رپورٹ) پنجاب میں متعدد سرکاری پوسٹیں خالی ہونے سے گڈگورننس اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری افسران کی قلت ہوگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت 140 گزٹیڈ سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ گریڈ 21 میں 7، گریڈ 20 میں 31، گریڈ 19 میں 58 اور گریڈ 18 میں 44 سیٹیں خالی ہیں۔ خالی عہدوں پر جونیئر افسران کو کام کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ گریڈ 21 میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی کی پوسٹ نومبر 2013ء سے خالی ہے۔ بی او آر کے 2 ارکان کی پوسٹیں بھی خالی ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان کی سیٹ پر بھی دیگر افسران کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن