• news

وزیراعظم نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (آن لائن) ایک نجی ٹی وی  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 14 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اصغر خان کیس میں وزیراعظم  ڈاکٹر نواز شریف اور اس کیس میں دیگر ملوث شخصیات کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ ان شخصیات کے بیان ریکارڈ کرے جس پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے اس کیس میں وزیراعظم کا بیان بھی ریکارڈ کرنا تھا ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق جب بیان ریکارڈ کرنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کیس میں بیان  ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن