• news

فضل الرحمن کی آئندہ ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ‘ آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرینگے

لاہور (آئی این پی) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آئندہ ہفتے وزیراعظم میاں نوازشر یف سے ملاقات کا امکان ہے۔ وہ طالبان کیخلاف آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرینگے۔ جے یوآئی (ف) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے آپریشن کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا تاہم آئندہ کی ہفتے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرینگے جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دہشت گردی روکنے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن