• news

اسلام آباد: سیکرٹریٹ اے بلاک میں بارود بھری گاڑی داخل ہونے کی افواہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد (آن لائن) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں واقع اے بلاک کی پارکنگ میں بارودی مواد رکھے جانے کی افواہ سے پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں اور افواہ کے باعث اے بلاک کے افسران اور ملازمین کو فوری طور پر باہر نکالا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پارکنگ کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیکنگ کروا کر کلیئر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بم کی اطلاع وزارت پانی و بجلی میں ایک فون پر دی گئی تھی۔ واضح رہے کچھ روز قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن